معیشت بہتر،پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا،آئی ایم ایف

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا،آئی ایم ایف نے مہر ثبت کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان نے آئی ایم ایف کےساتھ موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،معیشت میں کچھ بہتری آئی اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ،پاکستان اسی راستے پر چلنے کیلئے پرعزم ہے اور فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کےلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا۔

کرسٹالینا جیورجیوانے کہاپاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول کی فراہمی ہے۔