پاکستان میں 5دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں 5دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل رواں سال سے شروع ہو جائےگا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈیویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی، برآمدات و سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ جبکہ خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئے گی،پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی و سیلاب کے باعث سکڑ گئی ،پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے عالمی مالیاتی اداروں ،دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا،خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا رواں مالی سال زرعی پیداوار و صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے ،رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی اونچی سطح پر رہے گی،آئندہ مالی سال کمی آنے کی امید ہے،غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آئے گا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔