لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی کی منظوری دے دی ،محکمہ خوراک کی جانب سے ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔
محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں393گندم خریداری مراکز قائم کئے ہیں جبکہ چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6ایکڑ تک رکھی گئی ہے،13اپریل سے باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں وصول کی جائیں گی،محکمہ خوراک کے مطابق باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی کی منظوری دےدی



















