رمضان پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے سیل کا ہدف 4 ارب بڑھا دیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز نے رمضان ریلیف پیکیج کے مقررہ کردہ 36 ارب روپے کے سیل ہدف پر نظرثانی کردی،ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق سٹورز نے نظرثانی سیل ہدف4 ارب روپے اضافے سے 40 ارب روپے مقرر کردیا ہے، رمضان پیکیج کے تحت سیل اب تک 38 ارب 15کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ پیکیج کے اختتام تک سیل کا نظرثانی ہدف حاصل کر لیا جائیگا،ذرائع کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹورزپر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکیج چاند رات تک جاری رہے گا۔