ججز خطوط کے معاملے پر سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ججز خطوط کے معاملے پر سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط کے معاملے کی تحقیق کرائیں گے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔

شہباز شریف نے کہا 6 ہائی کورٹ کے ججوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ساتھ میٹنگ کی روشنی میں کابینہ منظوری کے ساتھ فیصلہ کیا انکوائری کمیشن بنایا جائے،سابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی مشاورت اور رضا مندی کے ساتھ کمیشن کو نوٹی فائی کیا اور ٹی او آرز کو بھی نوٹیفائی کیا۔

وزیراعظم نے کہا بعد میں تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی اور سپریم کورٹ نے سو موٹو لے لیا، سماعت سے سب آگاہ ہیں اب سپریم کورٹ معاملے کو دیکھے گی ۔