اسلام آباد کے بعد لاہوہائیکورٹ کے 3 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

لاہور (مشرق نیوز) لاہورہائیکورٹ کے 3 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔ خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججوں جسٹس شجاع علی خان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔

دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔