کراچی:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت ، پی آئی اے کی نجکاری کےلئے بولیاں طلب کرلی گئیں۔
نجکاری حکام کے مطابق بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،نجکاری سے قبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردئیے ، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔
حکام نے کہاپی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے ،49فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے،اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔
بڑی پیشرفت ، پی آئی اے کی نجکاری کےلئے بولیاں طلب



















