اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے پاک چین سدا بہار دوستی پر فخر ہے، چینی باشندوں پر حملہ گھناونی سازش ہے۔
سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، سپیکر نے چینی سفیر سے ملاقات کرکے بشام حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاجاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ کے غم و دکھ میں برابر شریک ہیں، چین پاکستان کا بااعتماد دوست اور ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاچین پاکستان کا مخلص و بااعتماد دوست ہے، چینی انجینئرز پر حملہ ناقابل برداشت ہے،پارلیمان، عوام و سکیورٹی فورسز پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مشکل وقت میں چین کی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
چینی باشندوں پر حملہ گھناونی سازش ہے،سپیکرقومی اسمبلی



















