نارنگ شہر کی سٹریٹ لائٹس عرصہ سے بند، وارداتوں میں اضافہ

نارنگ منڈی:( وقاص علی)ریلوے اسٹیشن سمیت شہربھرمیں سٹریٹ لائٹس بندشہر اندھیرے میں ڈوب گیا وارداتوں میں اضافے کیلئے راہ ہموار شہریوں کو سٹریٹ لائٹس کی بحالی کامطالبہ کردیا۔

لاکھوں روپے لگاکر نارنگ شہر اور ریلوے اسٹیشن پر سٹریٹ لائٹس لگوائی گئی ہیں لیکن وہ فعال نہ ہونے سے لاکھوں روپے ضائع ہورہے ہیں سورج غروب ہوتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب جاتاہے جس سے شام ہوتے ہی شہرمیں انجانے خوف کی فضاءقائم ہوجاتی ہے ریلوے اسٹیشن پر اندھیرا چھاجاتاہے جس سے مسافروں کوبھی دشواری کا سامنارہتاہے ۔

اکثر اوقات مسافر اسٹیشن پر پڑے پتھروں سے ٹکراکر گرجاتے ہیں چور ڈاکو اور راہزن بھی اندھیرے کا فائدہ کر لوٹ لیتے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ شہربھرمیں سٹریٹ لائٹس کو فعال کیاجائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔