ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور (مشرق نیوز) لاہور سمیت آج ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے۔ یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی جا رہی ہیں اور جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ شب یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس ختم ہو گئے۔

لاہور میں یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا، اس حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔