لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں، ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوارہے، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی و صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبے کا مظہر ہے،مسیحی برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا تر ہے،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔
محبت، بھائی چارے و اتحاد کے پیغام کو عام کرناہوگا،محسن نقوی



















