اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پرندہ ٹکرانے پر پی آئی اے طیارہ حادثے سے بچ گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325اسلام آباد سے کوئٹہ کےلئے روانہ ہوئی تو طیارے کے بلندی پکڑنے کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے پر اے ٹی سی نے پائلٹ کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت کی،طیارے نے ٹیک آف کے 50منٹ بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی، مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا،پی آئی اے ترجمان نے کہا اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے کے انجن نمبر 2سے پرندہ ٹکرایا، انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا، طیارے کو گراﺅنڈ کر دیا گیا، انجینئرز کی ٹیم نے مرمت کا کام شروع کردیا۔
پرندہ ٹکرانے پر پی آئی اے طیارہ حادثے سے بچ گیا



















