ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہریوں کی زندگی اجیرن

ٹوبہ ٹیک سنگھ :(میاں افتخار احمد) شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ،آوارہ کتوں کے غول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،گورنمنٹ سٹی ہسپتال ،میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار اور مختلف گلیوں محلوں میں لوگوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد نماز تراویح کے بعد گھر جانے والے نمازیوں کو آوارہ کتے کاٹنے کو دوڑتے ہیں ،اور اکثر اوقات موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے پڑ جانے سے حادثات رونما ہوتے ہیں ،اور لوگ زخمی ہورہے ہیں ،جبکہ چھوٹے بچوں اور خواتین کیلئے زیادہ پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ،خواتین اور کمسن بچے آوارہ کتوں کے خوف سے گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے ہیں ،اور آوارہ کتوں کے باعث شہر میں مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ،شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔