گوجرانوالہ: بچے سے زیادتی کا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ احمد نگرسب انسپکٹرمعراج احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ سالہ جبران کےساتھ بد فعلی کرنےوالے ملزم کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

عمران مسیح نے درخواست دی ملزم عدیل اکبر میرے بیٹے کو ورغلا کر گھر سے بلوا کر لے گیااور اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عدیل اکبر کوچوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا،سٹی پولیس افسر ایاز سلیم نے ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر معراج احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔