مراد سعید،اعظم سواتی، نجیب ہارون سینٹ الیکشن کیلئے اہل

پشاور،کراچی:(بیورورپورٹ) اپیلٹ ٹربیونلز نے مرا د سعید،اعظم سواتی، نجیب ہارون کو سینٹ الیکشن کیلئے اہل قراردےدیا۔

اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی اپیلیں منظور کرلیں،دلاور خان، روبینہ خالد،فدا اور اظہر مشوانی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیلیں خارج کردی گئیں۔

ادھر الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے نجیب ہارون کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل منظورکرلی اورریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔