چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا۔آئی سی سی وفد میں سینئر منیجرسارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔آئی سی سی وفد نیشنل سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کریگا اور نیشنل سٹیڈیم کی مینجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دیگی، آئی سی سی وفد کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سر فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطور میزبان اس کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔