لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کیلئے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کیلئے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔نئے ہیڈ کوچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کے نام بھی زیرغور ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ٹیم کیلئے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان



















