نقوی ،اورنگزیب کی تقرری حکومتی صحت کیلئے بہتر ہے،رانا ثنا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہاہے نقوی ،اورنگزیب کی تقرری حکومتی صحت کیلئے بہتر ہے،دونوں کی تعیناتی حکومت کے مستقبل کی ضامن ہے ورنہ ملک کے مستقبل کےلئے تو اسحاق ڈار بھی بہتر تھے۔

رانا ثنا نے کہا16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملتی،شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو معاملہ تلخ ہوجاتا، اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونے کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔