لندن:(مشرق نیوز) برطانوی جریدے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں، معیشت اب تک ڈانواڈول ، مزید بیرونی قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ملک کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے، سرکاری خزانہ تقریباً خالی پڑا ، ملک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرضے کا انتظار ہے،دہشتگردی کی لعنت نے ملک کو اب تک جکڑ رکھا ہے،واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے۔
برطانوی جریدے نے کہا حکومت اب تک قدرے گومگو اور بدحواسی کے عالم میں دکھائی دے رہی ہے،بہت سے ہتھکنڈے اپنائے جانے کے باوجود پی ٹی آئی بانی عمران خان کی پوزیشن اب بھی مضبوط ہے،مخالفانہ ہتھکنڈے ناکام ہوگئے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کا طریقہ بھی آزماکر دیکھ گیا مگر کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔
معیشت ڈانواڈول،پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں، برطانوی جریدہ



















