لاہور:( خبر نگار)حکومت نے اووربلنگ کےخلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا،سرکاری کنکشنز پرہونےوالی اووربلنگ کےخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے افسروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کرباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لیسکو کے منیجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا،سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشنزکی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی،رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونےوالے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایاجائے گا،اووربلنگ کرنے والے افسروںو ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
اووربلنگ کےخلاف کریک ڈاﺅن کافیصلہ،ٹیمیں تشکیل



















