گوادر پورٹ حملے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)گوادر پورٹ حملے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت،کریم جان کی بہن نے لاش کی حوالگی کےلئے سول ہسپتال میں درخواست دےدی۔

دہشتگرد کی بہن نے اپنے بیان میں کہاکریم جان دہشتگرد کالعدم تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن، نام یکجہتی کونسل کے مسنگ پرسن کی لسٹ میں بھی تھا،تربت کا رہائشی اور25 مئی 2022ءکو لاپتہ ہوا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے دہشتگرد امتیاز بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا۔