فیصل آباد:(صداقت علی ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا ہے کہ چند با اثر افراد جناز گاہ دربار قائم سائیں کی دیوار گرا کر ملحقہ زرعی یونیورسٹی کی 19 کنال اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زرعی یونیورسٹی قائم سائیں دربار کے سامنے یونیورسٹی کی تین کنال اراضی پر جنازگاہ کو مفاد عامہ کے لئے احسن انداز میں قائم کئے ہوئے ہے اور اس کے انتظامی معاملات کو مقامی افراد کی مشاورت سے طے کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جلال عارف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 کنال زمین کی ملکیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ یونیورسٹی کے حق میں موجود ہے اور ماضی میں سپریم کورٹ کے حکم پر زمین کو واگزار کروایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائم سائیں دربار کے سامنے واقع جنازگاہ ختم نہیں کی جا رہی بلکہ اس سے ملحقہ یونیورسٹی کی اراضی پر ایگرو اور ٹیکنالوجی ڈسپلے سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ قبضہ مافیا کا آلہ کار بننے کی بجائے حق کا ساتھ دیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
فیصل آباد :با اثر افراد کی جناز گاہ دربار کی دیوار گرا کر قبضے کی کوشش



















