دوسری اہلیہ و بیمار بیٹی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب پرخرچے کا کیس کر دیا

لاہور:(کورٹ رپورٹر)دوسری اہلیہ و بیمار بیٹی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب پرخرچے کا کیس کر دیا،لاہور کی فیملی جج شازیہ کوثر نے عنبرین سردار اور آٹزم بیماری کی شکار 4 سالہ اہلیہا ا نورالامین کی درخواست پر سماعت کی۔

متاثرہ ماں بیٹی کی جانب سے میاں داود ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا نورالامین مینگل نے2018 میں عنبرین سردار کےساتھ دوسری شادی کی، میاں بیوی کے بطن سے نومبر 2019 سے بیٹی ایلیہا نورالامین امین پیدا ہوئی،بیٹی کی پیدائش کے کچھ ماہ بعد نورالامین مینگل نے گالیاں دےکر، تشدد کر کے ماں بیٹی کو گھر سے نکال دیا، بیوی عنبرین سردار ،بیٹی ایلیہا کا ماہانہ خرچ دینا بھی بند کر دیا، کئی کئی ماہ منتیں کرانے کے بعد شوہر نورالامین مینگل خرچہ بھجواتا تھا۔

وکیل نے کہاکافی منتیں کرانے کے بعد شوہر نورالامین نے اپنا نیا بینک اکاو¿نٹ کھلوا کر اے ٹی ایم بیوی کو دےدیا، بینک اکاو¿نٹ میں شوہر نورالامین مینگل کسی ماہ 60 ہزار روپے خرچہ بھجوا دیتا ہے،خاتون نے دعویٰ میں کہا بیٹی ایلیہا ڈیڑھ 2 برس کی عمر میں آٹزم بیماری کا شکار ہو گئی ،علاج معالجہ جاری ہے، سکول فیس اور علاج کا ماہانہ خرچہ ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گیا، شوہر نور الامین نے بیٹی کی پیدائش پر زچگی و ادویات کے اخراجات بھی ادا نہیں کیے حالانکہ نور الامین کے پہلی بیوی سے 3 بیٹے ایچی سن کالج میں پڑھتے ہیں اور بیٹی پاک ترک جیسے مہنگے سکول سے تعلیم یافتہ ہے۔

استدعا ہے فیملی عدالت بیٹی کا خرچہ ساڑھے 3 لاکھ مقرر کرنے اور بقایا جات کےساتھ سال 2019 سے بیوی کے خرچہ بھی ادا کرنے کا حکم دے،فیملی عدالت نے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کو 26 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔