پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ عملدرآمد شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ عملدرآمد شروع ،حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے تحت پی آئی اے گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گی۔

دریں اثناوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ائیرپورٹ آوٹ سورسنگ اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

کمیٹی ائیرپورٹ مینجمنٹ کی آوٹ سورسنگ کا جائزہ ،پی آئی اے نجکاری کے امورکی نگرانی کرے گی،کمیٹی اراکین میں وزیرنجکاری، وزیرخارجہ، سیکرٹری نجکاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری ہوابازی ڈویژن شامل ہوں گے۔