ڈی آئی خان: گاڑی میں خودکش دھماکہ،2 افراد جاں بحق، پنجگور میں آپریشن، دہشت گرد لیاقت چاکر ہلاک
پشاور،اسلام آباد (بیورورپورٹ) تھانہ ہتھالہ کی حدود واواپٹرول پمپ کے قریب گاڑی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خودکش گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے علاوہ ازیں پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، میں ایک دہشت گرد ہلاک، 2زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا ، دوران آپریشن لیاقت چاکرنامی دہشت گردہلاک جبکہ2 مزید زخمی ہوئے،ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد تحزیب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا،ترجمان پاک فوج نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔



















