میرے دروازے تاجر برادری کیلئے کھلے ہیں،آر پی او گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے ساتھ آر پی او آفس میںمیٹنگ۔ دوران میٹنگ گوجرانوالہ شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال،ٹریفک کے مسائل اورتاجر برادری کے مسائل سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔

اس موقع پر آرپی او نے کہا معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ریجن پولیس گوجرانوالہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،میرے دفتر کے دروازے تاجر برادری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آر پی او نے ریجن بھر کے سی پی او/ ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تاجر تنظیموں کے مسائل براہ راست خود سنیں اور انکے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے۔اس موقع پرٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے آر پی او نے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں ٹریفک کے رش کی صورت میں اضافی نفری کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کے بہاوکو برقرار رکھا جائے ۔