اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کریں گے،ہمسایہ ملک کی زمین کا دہشتگردی کےلئے استعمال قابل قبول نہیں،امن کے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں،ہمسایہ ممالک سے گزارش کروں گا آئیں بیٹھیں، ملکر دہشتگردی کےخلاف لائحہ عمل تیار کریں، بدقسمتی سے دہشتگردی نے پھر سر اٹھالیا، عظیم قربانیوں ،بے پناہ توانائیاں خرچ کرنے کے بعد دہشتگردی کا واپس آنا کسی المیے سے کم نہیں اب دوبارہ سر کچلنے کےلئے غازی ہتھیلی پر جان رکھ کرمقابلہ کر رہے ہیں،رول اوور اور مزید قرضے پاکستان کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں،اپنی معاشی فاونڈیشن کو بحال کرکے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جوانوں کی وطن کےساتھ والہانہ محبت انمول ہے،شہدا کے اہلخانہ سے ملکر ایمان تازہ ہو گیا،سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،برادر ہمسایہ ملک کےساتھ برادرانہ تعلق و تجارت چاہتے ہیں،ہمسایہ ملک کو دعوت دیتا ہوں آئیں ملکر دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کام کریں، امید ہے ہمسایہ ملک کے ارباب اختیار ملکر خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہاآئی ایم ایف واضح طور پر کہہ رہا ہے ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھائیں، آئی ایم ایف کی شرط ہے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں،آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت ہے ، 2400 ارب کے محصولات کے کیسز ٹربیونلز یا عدالتوں میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے ہائیکورٹس کو ہدایت دیں تمام کیسز پر میرٹ پر فیصلہ دیں، نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں گا،مافیاز قوم کے اربوں کھربوں کھا رہی ہے، 400 سے 500 ارب کی سالانہ بجلی چوری ہو رہی ہے، چیئرمین ایف بی آر، وزیر خزانہ کو کہا ہے فرض شناس، دیانتدار افسروں کی فہرستیں بنائیں، ٹربیونلز سے میٹنگ کریں اور جلد از جلد انصاف پر مبنی فیصلہ کریں،قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔
شہباز شریف نے کہامیثاق معیشت کےساتھ یکجہتی کا چارٹر بھی پیش کرنا چاہیے کیونکہ یکجہتی و معاشی ترقی دونوں لازم و ملزوم ہیں، امید ہے کابینہ عوامی توقعات پر پورا اترے گی،ملک کےلئے اپنا سیاسی اثاثہ داو¿ پر لگا یا، حکومتی شاہانہ اخراجات میں کمی انتہائی ضروری ہے، ایف بی آر کو 100 فیصد ڈیجیٹائز کرنے کےلئے آخری میٹنگ کر لی ، 8 اپریل کو کنسلٹنس کی بڈز آ جائیں گی، اچھی طرح دیکھنے کےلئے مزید ایک ہفتہ لگے گا، اپریل کے تیسرے و چوتھے ہفتے کنسلٹنٹس کا تقرر ہونے سے 100 فیصد ڈیجیٹائز ہونے کا عمل شروع ہو جائے گا۔
دریں اثنا وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا،فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ،مزید برآںقانونی و عدالتی اصلاحات کےلئے خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے کمیٹی کو عام آدمی کی سہولت کےلئے سول و فوجداری قوانین میں آسانیاں پیدا کرنے کےلئے لائحہ عمل تشکیل ،عدالتی اصلاحات کےلئے آئینی و قانونی ترامیم کا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہاخواہش ہے لوگوں کو انصاف جلد و آسانی سے ملے،ٹیکس معاملات کو عوام بالخصوص کاروباری طبقے کےلئے آسان بنایا جائے،2400 ارب سے زائد ٹیکس وصولیوں کا عدالتوں و ٹریبونلز کے احکام امتناعی کی وجہ سے زیر التوا ہونا تشویشناک ہے، کمیٹی کی فراہم کردہ رپورٹ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عملدرآمد کےلئے متعلقہ وزارتوں کو بھجوائی جائے۔
ایک اور اجلاس میںوزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کے شعبوں کی مرحلہ وار اصلاحات پر رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیڈ ڈیویلپمنٹ اور کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے امور کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردئیے ،دونوں اتھارٹیز اب وزیراعظم آفس کے ماتحت براہ راست کام کریں گی۔
مزید برآںملکی معاشی استحکام کیلئے عالمی ماہرین وسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعظم شہبازشریف معاشی اصلاحات کے نفاذ کی خود نگرانی کریں گے۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہامعیشت کی بہتری کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاسوں کی خود صدارت کروں گا، برآمدات کی عالمی منڈی تک رسائی و برآمدی صنعت کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے،مزید ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محصولات میں اضافہ کریں گے، چھوٹے ، درمیانے اور بڑے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیں گے۔
ادھروزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و کثیر جہتی امور پر ہم آہنگی کی ضرورت سمیت برطانیہ کےساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیراعظم ،سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے کہا تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے برطانیہ کی قیادت کےساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں،پاکستان ، برطانیہ کے درمیان دیرینہ و تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان سٹریٹجک پارٹنرشپ تعلقات کو اگلی سطح تک بڑھانا چاہتا ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















