لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے دہشتگردی کے سدباب کےلئے عزم غیر متزلزل ، دہشتگردوں کی سرکوبی کےلئے سی ٹی ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے، معاشی ترقی کےلئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے،عوامی جان و مال کی حفاظت سے بڑی قومی خدمت نہیں ہوسکتی، اسلام کے نام پر انتہا پسندی و قتل غارت قابل مذمت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاسی ٹی ڈی کے افسر و جوان گمنام ہیرو ہیں، سیلوٹ پیش کرتی ہوں، سی ٹی ڈی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے،امن و امان کےلئے کوشاں ادارے کےلئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے، پنجاب کی ترقی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کا مشن پائیدار امن و امان کے بغیر ممکن نہیں،وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا، خواتین افسروں سے ملاقات کی ،گروپ فوٹو بنوایا،جم کا افتتاح کیا ،ڈے کئیر سینٹر میں بچوں کےساتھ بیٹھ کرباتیں کرتی رہیں۔
دریں اثنا دستک پروگرام پر جائزہ اجلاس میںوزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوںکو گھر تک سروسز فراہم کرنے کےلئے موبائل ایپ اور کال سروس ”دستک “شروع کرنے کی ہدایت کردی، ”دستک“ ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کی10 سروسز میسر ہوں گی،پہلے مرحلے میں لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے ، اگلے فیز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویر ی فیکیشن، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، کرایہ دار کی رجسٹریشن بھی دہلیز پر ملے گی۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور،ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے عوام کےلئے ہاوسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کرلیا اور فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کردی،مریم نواز نے کہا گھروں کےلئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مد نظر رکھ کر کیا جائے، شہروں میں عوام کی سہولت کےلئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے، گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے،اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرےگا۔
علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں محکمہ ٹرانسپورٹ ، پنجاب بنک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی،20 ہزار بائیک پراجیکٹ کے ایم او یو پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی ،صدر پنجاب بنک ظفر مسعود نے دستخط کئے،مریم نوازنے مئی میں قرعہ اندازی کے بعد رواںماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر نے کی ہدایت کردی،مزید برآںوزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری جامعات پررپورٹ طلب کرلی،20 ڈسپلن میں پی ایچ ڈی کےلئے 500 سکالرشپ دیئے جائیں گے،مریم نوازنے کہاغریب کا بچہ باہر پڑھنے جانا چاہے تو کیوں نہ جائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















