پاکستان ریلویز فریٹ ٹرینز کوریڈور منصوبہ مکمل کرنے میں سست روی کا شکار

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان اور یو اے ای کا ریلویز اقتصادی زونز اور انفرا سٹرکچر میں 3ارب امریکی ڈالرز کے معاہدہ سے ریلویز فریٹ ٹرینز کوریڈور بحیرہ عرب پر کراچی پورٹ سے پپری مارشلنگ یارڈ تک تقریباً 50 کلومیٹر منصوبہ پر عملی اقدامات تاخیر کا شکار، ریلویز کے فریٹ کاروبار میں بہتری کا نگران حکومت کے منصوبے کی ناکامی کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق سابق نگران حکومت کی جانب سے پاکستان ریلویز کے فریٹ کاروبار میں بہتری لانے کی خاطر منصوبہ بندی کی گئی تاکہ ریلویز کو مالی خسارے سے نجات دلائی جا سکے۔ اس حوالے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کیلئے 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے لیے 3 بلین ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کرے گا معاہدوں میں فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک اور فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر و ترقی کا احاطہ کیا گیا معاہدوں پر پاکستانی مواصلات، ریلویز اور سمندری امور کے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی حکومت کے بندرگاہوں، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن (PCFC) کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے دبئی میں قائم اماراتی ملٹی نیشنل لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے معروف تجارتی گیٹ وے پورٹ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا کام کرے گی، اماراتی فرم ٹرمینل کے قریب ایک اقتصادی زون تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں ایک طویل عرصے سے قابل فخر موجودگی باہمی طور پر فائدہ مند مصروفیات کی عکاس ہے، غیر متزلزل اعتماد اور شراکت داری کی بنیاد پر دونوں برادر ممالک نے تاریخی منصوبوں کے ذریعے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا پورٹ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آپریشنز کے ذریعے تجارتی امور میں بہتری لانے کی خاطر فریٹ سسٹمز اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ پورٹ کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے منصوبوں کی ترقیکیلئے ڈی پی ورلڈ دبئی حکومت کی جانب سے کام کرے گا جب کہ پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی حکومت پاکستان کی جانب سے کام کرے گی، ریل پر مبنی فریٹ کوریڈور بحیرہ عرب پر کراچی پورٹ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پپری مارشلنگ یارڈ تک چلانے کا منصوبہ ہے، اس سے سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی بندرگاہی شہر کراچی میں بھیڑ کم ہو گی، یہ کارکردگی، نقل و حمل کے اوقات کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور لاجسٹکس کی مجموعی لاگت کو کم کرے گا فریم ورک معاہدے سے پورٹ قاسم پر ایک اقتصادی زون کی ترقی بھی ہوگی جس کا مقصد 3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے رواں سال جنوری میں نگران حکومت کی جانب سے دیگر اقتصادی امور میں بہتری لانے سمیت ریلویز فریٹ کے کاروبار میں بہتری کی خاطر ڈی پی ورلڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا جس پر تاحال عملی اقدامات نہیں کئے جا سکے منصوبہ تاخیر کا شکار دکھائی دے رہا ہے متعلقہ معاہدہ سے فریٹ کاروبار میں مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے موجودہ سیاسی صورتحال میں خرابی کا اثر اس منصوبہ پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے جو کہ پاکستان کی نگران حکومت کو کاوش کی ناکامی اور ملک میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن سکتا ہے اس معاہدہ سے پاکستان ریلویز پپری سے کراچی تک ایک مال بردار راہداری تعمیر کرے گا تاکہ ریل کے ذریعے سامان کی نقل و حمل سے آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے ۔