نیویارک:(بیورورپورٹ)بیوروچیف روزنامہ مشرق وممتاز کشمیری رہنما خواجہ فاروق کاکامیاب بائی پاس،ہسپتال سے گھر منتقل،سینئر صحافیوں کی عیادت،پھول پیش کیے۔
بیوروچیف روزنامہ مشرق خواجہ فاروق کااین وائے یو ہسپتال میں کامیاب بائی پاس ہوا،آپریشن انتہائی کامیاب رہا،کچھ دن ہسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا،خواجہ فاروق نے طبی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہااین وائے یو ہسپتال نے بہترین طبی سہولیات فراہم کیں،کامیاب آپریشن منہ بولتا ثبوت ہے۔
خواجہ فاروق نے کہا ایسا علاج کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں کسی بادشاہ کابھی نہیں ہوتا،امریکہ میں کوئی امیر غریب نہیں،سب کابلاامتیاز بہترین علاج کیاجاتاہے،این وائے یو ہسپتال کے ڈاکٹرز ،نرسنزسمیت تمام عملے نے اہلخانہ کی طرح بھرپور خیال رکھا،زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد چیئرمین فورتھ پلر فاروق مرزا،ڈاکٹر خالد،سید زاہد شہباز،راحیلہ اسلم،سابق کمشنر نیویارک کمیونٹی کمپلینٹ ڈاکٹرخالد،ارشاد شیخ فارمسٹ سٹیٹن آئی لینڈ سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے ملاقات کرکے عیادت کی،پھول پیش کیے،جلد صحت یابی کیلئے دعاکےساتھ نیک تمناﺅں کااظہار کیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور صحافیوں نے این وائی نیویارک ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہامیری کیئر ٹیم میں نیویارک کے ممتاز سینئر ہارٹ ڈاکٹر ایم ڈی اسرائیل، جے جیکبو ویٹز اسسٹنٹ پروفیسر ایم ڈی مایک ہیل ،ووین بلیٹ نرس، یوری ڈیویڈ وو نرس، ایسلنگ نرس وینیسا نرس الورز پر مشتمل ٹیم نے بڑی کامیابی سے آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،تمام سٹاف پروفیشنل طریقے سے رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے انہی اچھے کاموں کے باعث امریکہ دنیا کی سپر بن چکی ہے۔
این وائے یو ہسپتال میں خواجہ فاروق کاکامیاب بائی پاس،گھر منتقل،سینئر صحافیوں کی عیادت



















