اسلام آباد: (بیورورپورٹ)2سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج احتساب عدالت بشیر ریٹائر ہوگئے۔
جج بشیر نے 2018 میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں نواز شریف 10 ، مریم نواز 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ،حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیا ،جج بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کےلئے نااہل بھی قرار دیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کےخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف گیلانی کے کیسز بھی سنے۔
2سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج بشیر ریٹائر



















