اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ کے تحفظات منظور،وزیراعظم نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا،وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا، وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
قبل ازیں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہاوزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرا ئی،وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اپنایا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں طے ہو چکا چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد صوبوں کے ممبر سے ہوگی،وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے موقف کو مان لیا ۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متنازع شخص کی بطور چیئرمین ارسا تعیناتی برداشت نہیں کریں گے،سندھ میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، نگران دور میں امن وامان کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، امن وامان کی صورتحال بہتر کرنا پہلی ترجیح ہے۔
سندھ کے تحفظات منظور،چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس



















