اسلام آباد: (بیورورپورٹ)یورپی یونین سے وسیع تعلقات ہیں، تجارت کےلئے جی ایس پی پلس اہم ستون ہے، اگلے ہفتے امریکی فارن ریلیشن کمیٹی کے پاکستان پر اجلاس سے آگاہ ہیں،11 مارچ کو بھارتی میزائل تجربے کا نوٹس لے لیا، معاہدے کے مطابق آگاہی دی جانی چاہیے تھی،پاکستان افغانستان کےساتھ قریبی رابطے میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے بہت سے چینلز موجود ہیں، پاکستان نے فلسطین کے ایشو پر او آئی سی میں متحرک کردار ادا کیا ، فلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے،ان خیالات کااظہارترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر ہ بلوچ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاغزہ میں امدادی کارکنوں پرحملہ قابل مذمت ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،امید ہے امریکی کانگریس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کےلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔
جی ایس پی پلس تجارت کیلئے اہم ستون ،یورپی یونین سے وسیع تعلقات ہیں، پاکستان



















