اسلام آباد: (بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے قائد ن لیگ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے 3ریفرنسز (ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس) میں اشتہاری کا سٹیٹس ختم کرکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے اور 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کرلی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں حسن نواز، حسین نواز کے 3 ریفرنسز میں وارنٹ منسوخی پر سماعت ہوئی،حسن اور حسین نواز نے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو سرنڈر کردیا، عدالت نے حسین نواز سے استفسار کیا آپ کب تک پاکستان ہیں؟ جواب میں حسین نواز نے کہا ابھی فی الحال میں پاکستان ہی ہوں۔
بعدازاں احتساب عدالت نے حسین ، حسن نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا سٹیٹس بھی ختم کردیا۔
دریں اثنا حسین نواز نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم کو مایوس نہیں کریں گے،والدہ کی تدفین میں شامل نہ ہونے کا بہت دکھ ہے، بات غلط ہے والدہ کا جنازہ نہیں پڑھا،ملک میں بہت بہتری کی گنجائش ہے، 7 سال میں بہت کچھ بدل گیا،سب کو خود سے سیکھنا چاہیے،کبھی نہیں کہا میں پاکستانی شہری نہیں ہوں۔
پانامہ ریفرنسز،حسن ،حسین نواز نے سرنڈر کردیا، وارنٹ منسوخ، ضمانت منظور



















