بچیکی:(سہیل افضل) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بچیکی میں بھی مہنگائی کا طوفان آگیا, سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا, شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
بچیکی سمیت گردونواح میں رمضان شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے چند روز قبل 150 روپے فی کلوگرام فروخت ہونے والی سبز مرچ کی قیمت 300 روہے تک پہنچ گئی ہے, 120 روپے میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت بھی 300 روپے, پیاز 150 روپے سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو گرام جبکہ ادرک کی قیمت بھی 500 سے بڑھ کر 700 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ۔
آڑھتی اور دکانداروں کا کہنا ہے پیچھے سے مہنگی اشیا لا کر سستی فروخت نہیں کر سکتی، حکومت چھوٹے دکانداروں کی بجائے بڑے سٹاکیوں کے خلاف کاروائی کرے جو رمضان سے قبل اشیاءخوردونوش ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور رمضان کے قریب آتے ہی اسے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں, مہنگائی کے ستائے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد،بچیکی میں ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں



















