بہاولنگر: (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون زیر صدارت ڈی سی آفس میں جائزہ لینے کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں، اراکین صوبائی اسمبلی چیرمین کمنٹی چوہدری زاہد کرم، چودھری کاسف پنسوتا غلام مرتضی نے کہانگہبان رمضان پیکیج کے تحت کم آمدن والے گھروں تک راشن پہنچا نا ہے، ڈپٹی کمشنر نے مرکزی وئیر ہا وس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تیاریوں کے عمل اور اشیا کے معیار، اوزان کا جائزہ لیا۔
ذوالفقار احمد بھون نے کہا اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک، پنجاب فوڈ اتھارٹی، انڈسٹریز، ریونیو اور دیگر ادارے فوڈ ہیمپرز کی پیکنگ، وزن اور اشیاءکے معیار کو تسلسل کے ساتھ چیک کر رہے ہیں۔نگہبان رمضا ن پیکج کے تحت ہر رجسٹرڈ گھرانے کو10کلو گرام آٹا، دو کلوچینی، دو کلو گھی، دو کلو چاول اور دو کلو بیسن پر مشتمل فوڈ ہیمپرز دہلیز پر پہنچایا جائے گا،نگہبان رمضان پیکیج میں مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مفت راشن کی فراہمی میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ذوالفقار احمد بھون



















