اڈیالہ میں رینجرز، پولیس کی ہنگامی مشق، حملہ آور کو دبوچ لیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)اڈیالہ میں رینجرز، پولیس کی ہنگامی مشق، حملہ آور کو دبوچ لیا،ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کےلئے ہنگامی مشق میں رینجرز، پولیس، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے حصہ لیا۔

،مشق کے دوران دہشتگردی کی کاروائیوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیاگیا ،ایمرجنسی اطلاع کے جواب میں پولیس ،جیل عملے اور امدادی اداروں کے عملے کا رسپانس ٹائم بھی چیک کیا گیا،پولیس، رینجرز نے ہنگامی مشق کے دوران حملہ آور کوکامیابی سے قابو کیا،حملے سے نمٹنے کے بعد جیل کے باہر اور کمپاونڈ کے اندر بھی رینجرز ،پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔