ماسکو:(مشرق نیوز) ایٹمی جنگ کےلئے پوری طرح تیار ہےں،روسی صدر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے امریکہ کی یوکرین میں مداخلت پر بات کی اور کہا اگر امریکہ نے یوکرین میں اپنے فوجی دستے بھیجے تو جنگی مداخلت کے طور پر دیکھا جائے گا،پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کےلئے تیار ہے لیکن فی الحال ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ایسی صورتحال ہے اگر فوج کے تکنیکی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو مکمل طور پر ایٹمی جنگ کےلئے تیار ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا ایسی کوئی چیز ہورہی ہے جس سے ایٹمی ٹکراو کا امکان بڑھ رہا ہو تاہم ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کےلئے تیار ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا اگر امریکہ روسی سرزمین یا یوکرین میں اپنے فوجی تعینات کرتا ہے تو روس اس کےساتھ مداخلت کے طور پر سلوک کرے گا، یوکرین پر بات کےلئے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات ”حقیقت“پر ہو، کسی پر بھروسہ نہیں، صرف روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔
روس ایٹمی جنگ کیلئے پوری طرح تیار ، پیوٹن نے مغرب کو دھمکی دےدی



















