واشنگٹن (مشرق نیوز) ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد 1967 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت 1181 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار 1215 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔
جوبائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار



















