پارٹیشن کی بجائے فخر سے آزادی کا لفظ استعمال کرنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے پارٹیشن کی بجائے فخر سے آزادی کا لفظ استعمال کرنا چاہیے،چترال میں اراضی تنازع کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس قاضی فائز نے وکیل درخواست گزار سے کہامفروضوں پرکیس نہیں چلاسکتے،کوئی ثبوت ہیں تو دکھادیں،درخواست گزار کے پارٹیشن الفاظ پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پارٹیشن کی بجائے آزادی کے بعد کے الفاظ استعمال کریں، پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والے کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں رہے، فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے،سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی۔