لاہور: (خبر نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پیاز و کیلے کی برآمد پر پابندی لگا دی ،”نگہبان رمضان پیکیج“وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان اور صوبے کے عوام کےلئے منفرد نوعیت کا پروگرام 64لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کےلئے ہے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا ریکارڈ کے ڈیٹا سے نگہبان پروگرام دے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کوئی لائن انتظار یا لوگ جمع نہیں ہوں گے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چل رہی ہیں،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کریں گے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اتھارٹی میکنزم بنائیں گے ،جلاد حکومت نہیں جو ریڑھیاں پھینکیں گے ،پہلے نرم و پیار سے سمجھائیں گے وگرنہ دوسرا طریقہ استعمال کریں گے پھر شکایت نہیں کرنی۔
دریں اثناوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کاخصوصی دورہ کیا،صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر شیراز حسنات ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ ،رانا شہزاد، اعجاز مرزا ،محسن بلال ، فاطمہ مختاربھٹی اور عابد حسین نے معززمہمان کو کلب آمد پرخوش آمدید کہا،ارشد انصاری نے صحافیوں اور لاہورپریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
عظمیٰ بخاری نے یقین دہانی کرائی سابق نگران حکومت کی جانب سے کلب کی روکی گئی گرانٹ جلد بحال کردی جائےگی ، صحافی کالونی میں قبضہ مافیاکےخلاف اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ایف بلاک میں رکے ترقیاتی کام جلد مکمل کرلئے جائیں گے،لاہورپریس کلب کے سلوگن پلاٹ فار آل کے موقف کی تائید کرتے ہوئے فیز ٹو پر اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی، معزز مہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















