شہری نہر کے کناروں پر کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں، شفیق احمد ڈوگر

ساہیوال:(بےورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کا شہر سے گزرنے والے راجباہ 9ایل کا دوسرے روز بھی دورہ،راجباہ کی بھل صفائی کے بعد کناروں کی صفائی کے جاری عمل کاجائزہ،شہر سے گزرنے والی نہر کے دونوں کناروں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کیا جائے، شہریوں سے اپیل، ایکسین اریگیشن عمر ابرار بھی ہمراہ تھے۔

شفیق احمد ڈوگر نے شہریوں سے اپیل کی کہ نہروں کے کناروں پر کوڑے کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں تاکہ انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہر کے کناروں کی صفائی کی بدولت شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایکسین ایریگیشن عمر ابرار نے یقین دلایا کہ راجباہ کے دونوں کناروں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔