لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پولیس خدمت مراکز اور سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے دورے کئے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر آئی جی پنجاب کے ہمراہ ”آبشار“ پولیس خدمت مرکز شادمان اور سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن گلبرگ آمد پہنچے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو خدمت مرکز، پولیس سٹیشن اور سائبان سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی وزیر کو ٹریفک لائسنسنگ، ٹریننگ، تھانوں میں آٹومیٹڈ سسٹم سمیت شہریوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات بارے آگاہی دی، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز اور دفاتر کو جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سہولیات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، پنجاب کے پولیس خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، ٹریفک لائسنسنگ سنٹرز سمیت تمام دفاتر میں شہریوں کو پولیسنگ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے عوامی خدمت کے پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ جدید بنانے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں کو سراہا۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے تھے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صدارتی انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں پنجاب اسمبلی اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جبکہ سی ٹی او لاہور اسمبلی اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی کو خود یقینی بنایا۔
آئی جی کا وزیر صحت کے ہمراہ پولیس خدمت مراکز کا دورہ



















