آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے: ذوالفقار احمد

بہاولنگر: (علی احمد مانیکا) آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے ،برھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کر نے کےلئے علماءاکرام و ممبران اپنے خطبے میں قرآن پاک پر عمل کر تے ہوئے لوگوں میں آگاہی پیدا کریں، بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لیے علماءاکرام و ممبران اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں اس لیے ان کی خدمات حاصل کی جائے ،قرآن پاک اور سنت پر عمل کر نے سے ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے اسی لیے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیش پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو قیوم قدرت،سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر اقبال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرعطاءخاں، ممبران ڈسٹرکٹ کوار ڈی نیشن کمیٹی رفیق رحمانی،مو لا نا صاحبزادہ عبدالمجید نظامی ، مولانا فاروق احمد بھٹی ،اے ای او ایجوکیشن محمد عبداللہ ،سی ای او (ڈی ای اے )شاہدہ حفیظ ،تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفیسر راشد محمود بھٹی و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شر کت کی۔

سابقہ اجلاس و محکمانہ کار گزاری کی رپورٹ ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفیسر عطاخاں نے کہا محکمہ کی طرف سے ضلع بہاولنگر کی تمام تحصیلوںمیں لوگوں میں شعور اجاگر اور آگاہی پیدا کر رہے ہیں، علما ءاکرام و ممبران کا تعاون حاصل ہے اور مزید تعاون بے حد ضروری ہے اس عمل سے مزید بہتری آرہی ہے ، ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی رفیق رحمانی ، مولانا صاحبزادہ عبدالمجید نظامی اور مولانا فاروق احمد بھٹی نے کہا دوسال تک ماں بچے کو دودھ پلانے سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہ سکتے ہیں اور ہمارے ضلع کی زیادہ تر آباد ی دیہات پر مشتمل ہے اس لیے دیہاتوں میں آگاہی سیمینار منعقد کر انا بے حد ضروری ہے ۔