کاہنہ:ایکسین پبلک ہیلتھ کا نوٹس،تمام مین ہول کو نئے کڑے، ڈھکن لگ گئے

کاہنہ:(ملک اسلم )سیوریج صفائی کے عملے کی جانب سے مین ہول کے ڈھکن توڑنے کا سنگین معاملہ،ایکسین پبلک ہیلتھ ایم عدنان کافوری نوٹس ہنگامی طور پرتمام مین ہول کو نئے کڑے اور ڈھکن لگا دئیے گئے۔


کچا شہزادہ روڈکاہنہ نوکے سیوریج کی صفائی کے دوران عملے کی جانب سے مین ہول کے ڈھکن توڑنے کی ِخبرپر ایکسین پبلک ہیلتھ ایم عدنان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد کیخلاف انکوائر ی شروع کرنے کےساتھ ساتھ ہنگامی طورپرکچا شہزادہ روڈکاہنہ نو پر تمام مین ہول کو نئے کڑے اور ڈھکن لگوا دئیے،خبرسامنے لانے پرایم عدنان کی جانب سے میڈیاکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ کسی بھی قسم کی نالائقی یاکرپشن کیخلاف ایکشن کیلئے ہروقت تیارہیں۔