اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ججز کو بادشاہوں کی طرح لامحدود اختیارات حاصل نہیں، قانون کی حدود میں رہ کر فیصلے کرتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کو بری کر کے نہ مانگا جانےوالا ریلیف دیا،سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کےخلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دےدیا،عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا خصوصی عدالت کو کالعدم قرار د ےکر لاہور ہائی کورٹ نے پورے عدالتی نظام کو نیچا دکھایا، مصطفی ایمکٹ کیس کے فیصلے کا اطلاق خصوصی عدالت پر نہیں کیا جا سکتا، خصوصی عدالت کی شق 9 کے تحت ملزم کا ٹرائل غیر حاضری میں بھی ہو سکتا ہے، ہائیکورٹ نے مشرف کو بری کرکے وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا۔
سپریم کورٹ نے کہاخصوصی عدالت کے فیصلے کےخلاف اپیل صرف سپریم کورٹ ہی میں ہو سکتی ہے، مشرف کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ سے 2 مرتبہ رجوع کیا گیا،ججوں کو بادشاہوں کی طرح لامحدود اختیار نہیں ہوتے بلکہ وہ قانون کی حدود میں رہ کر فیصلے کرتے ہیں، ججوں کو غیر متزلزل خود مختار صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہوتے بلکہ وہ قانون کے محافظ ہوتے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ججز ذاتی مفاد اور ذاتی خواہشات کی بجائے طے شدہ عدالتی نظائر و قانون کے مطابق فیصلے کریں،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کیونکہ مشرف نے پی سی او جی ایچ کیو راولپنڈی سے جاری کیا اس لیے لاہور ہائی کورٹ کیس سن سکتی ہے، سپریم کورٹ پی سی او کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کو بری کر کے نہ مانگا جانےوالا ریلیف دیا،سپریم کورٹ



















