پراسیکیوشن سہولت سنٹر کا مقصد عوام اور پولیس کو ریلیف فراہم کرنا ہے :سید فرہاد علی شاہ

ساہیوال (بےورو رپورٹ) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن سہولت سنٹر کے قیام کا مقصد عوام اور پولیس کو ریلیف فراہم کرنا ہے،عوام ایف آئی آر ،بی ایم آر ،ایم ایل سی، 161یا164کے تحت درج بیانات کی کاپیاں حاصل کر سکیں گے، پراسیکیوشن ریکارڈ کیلئے علیحدہ نقل مثل کی تشکیل برائے دفتر ی ریکار اور ناقص تفتیش کی صورت میں مناسب کارروائی کا مراسلہ بھی سہولت سنٹر سے جاری کیا جائے گا ،ملزم کا ابتدائی بیان ریکار ڈ،دستیاب شواہد کو محفوظ اور مزید شواہداکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی ،بروقت رپورٹس فراہم کرنے کیلئے پی ایف ایس ایل کو مناسب ہدایت جاری کرنااورتفتیش کی تکمیل اور مقررہ مدت کے اندر چالان جمع کرانے کے لیے تفتیشی آفسران کوہدایات بھی جاری کی جائیں گی -ان خیالات کا اظہار انہو ںنے کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس ساہیول میں سہولت سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا ٹاک میں کیا ۔اس موقع پر جناب اورنگزیب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال، جمشید مبارک بھٹی ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال ،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ رانا ذوالفقار علی مجاہد،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پاکپتن افضال احمد خان،میاں رحمان حامد صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال، ملک وسیم حسن سنگلہ جنرل سیکریٹری بار ساہیوال، ملک محمد حسین سنگلہ ممبر پنجاب بار کونسل،طاہر شبیر چوہدری ممبر پنجاب کونسل ،مہر قطب دین طارق سابقہ ممبر پنجاب بار کونسل،رانا ساجد خان ایڈوکیٹ ،چوہدری افضل پوسوال ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد ناصر گجر ایڈوکیٹ ، سمیت وکلاءکی کثیر تعداد، معزز پراسیکیوٹرز اور پراسیکیوشن عملے نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساہیوال رانا انعام اللہ خاں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا اور آفس میں پودا بھی لگایا ۔