اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر کی اپیلیں سننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔
عرفان نواز میمن، سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس آپریشنز اور سٹیشن ہاﺅس افسر مارگلہ کی توہین عدالت کیس میں سزا کے فیصلے کےخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کی،2رکنی بنچ میں سے ایک جج نے کیس کی سماعت سننے سے معذرت کرلی۔
بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیس میں اپیل کی سماعت کےلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائےگا۔
ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیا



















