کرپشن، کک بیک کیس میں خان بھٹی پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)کرپشن، کک بیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری خان بھٹی پر فرد جرم عائد کردی گئی،خان بھٹی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی سپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، خان بھٹی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے 28 مارچ کو استغاثہ کے گواہوںکو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاو¿الدین میں 17 کروڑ سے زائد کی لاگت سے سڑک تعمیر کی گئی، خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکہ نوید کنسٹرکشن کمپنی کو دلوایا، سڑک کی تعمیر سے قبل ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی کی گئی،تعمیر کی گئی سڑک غیر معیاری و ناقص ہے۔