ساہیوال (بےورورپورٹ)مڈھالی رو ڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے خوشخبری۔ سٹی منیجر پسپ نے سڑک کی کارپٹنگ کی ڈیڈ لائن دیدی،3کلو میٹر حصہ 20مارچ تک کارپٹ کر دیا جائیگا۔کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت کارکردگی اجلاس میں یقین دہانی، واضح رہے کہ پسپ پروگرام کے تحت مڈھالی روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کی وجہ سے سمندری ساہیوال روڈ کا 3کلو میٹر حصہ کارپٹ نہیں ہوسکا تھا جس کی وجہ سے روزانہ سفر کرنے والے سینکڑوں شہری شدید پریشانی کا شکار تھے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے عوامی مشکلات کے پیش نظر اس حصے کو ترجیحی بنیادوں پر کارپٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے اجلاس میں کھوکھا بازار کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے کی بھی ہدایت کی جس کےلئے خصوصی مہم چلائی جائیگی۔ انہوں نے شربت بازار ،فرنیچر بازار ،صدر بازار ،پاشا سٹریٹ اور سوڑی گلی کے سیوریج مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے اورشہر میں سڑکوں کے پیچ ورک کی بھی ہدایت کی۔
بازاروں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے: کمشنر ساہیوال، سڑکوں کی فوری کارپٹنگ کا بھی حکم



















